Posts

میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو, نحو میر اردو, حذیفہ,

Image
 میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو, نحو میر اردو, حذیفہ, الحمد اللہ رب العالمین والعاقبۃ اللمتقین و الصلاۃ و السلام علی خیر خلقہ محمد والہ اجمعین ما بعد، جان لو کہ عربی زبان میں استعمال ہونے والے لفظ کی دو قسمیں ہیں۔ مفرد اور مرکتب۔ مفرد وہ لفظ ہےجو تنہاں ایک معنی پر دلالت کرتے ہیں۔ اور اس کو کلمہ کہتے ہیں اور کلمہ کی تین قسمیں ہیں اسم جیسے رجل، فعل جیسے ضرب و حرف جیسے ھل۔ جیسا کہ علم صرف میں معلوم ہوا ہے۔ اور مرکب وہ لفظ ہے جو دو یا دو سے زیادہ کلمہ سے بنتا ہے اور مرکب کی دو قسمیں ہیں مفید وغیر مفید۔ مفید وہ ہے کہ جب بولنے والا اس پر خاموش ہو تو سننے والے کو کوئی خبر یا طلب معلوم ہو اور اس کو جملہ و کلام کہا جاتا ہے۔ تو جملہ کی دو قسمیں ہیں۔ خبریہ و انشائیہ۔ جان لو کہ جملہ خبریہ وہ ہے کہ جس کے بولنے والے کو صادق یا کاذب کہا جاسکے اور اس کی دو قسمیں ہیں۔ ایک وہ کہ جس کا پہلا جز اسم ہوتا ہے اور اسے جملہ اسمیہ کہتے ہیں جیسے زید عالم یعنی زید عالم ہے۔ اس کا پہلا جز مسند الیہ ہے اور اسے مبتدا کہتے ہیں اور دوسرا جز مسند ہے اسے خبر کہتے ہیں۔ Download

میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,نحو میر اردو, مفتی جاوید قاسمی سہارنپوری,نحو میر مع تمرین تعلیق

Image
 میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو,نحو میر اردو, مفتی جاوید قاسمی سہارنپوری, ہمارے درس نظامی میں سب سے پہلے علم نحو کی جو کتاب پڑھائی جاتی ہے وہ "نحو میر" ہے جو فارسی زبان میں ہے۔ زمانہ ماضی میں جب طالب علم اس کتاب کو پڑھنا شروع کر دیتا ہے تو اس وقت اس کو فارسی زبان سے کافی حد تک واقفیت ہوتی تھی اس لئے طالب علم کو کتاب کے ترجمے اور اس کے مطلب کو سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی تھی۔ مگر اب فارسی سکھانے کا پہلے جیسا اہتمام نہیں رہا، بلکہ بیش تر مدارس میں فارسی پر توجہ ختم کر دی گئی جس کی بناء پر اب طلبہ کے لئے نحو میر کا ترجمہ کرنا اور اس کو سمجھنا انتہائی دشوار ہو گا۔ اس لئے شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ نحو میر پر بھی "علم الصیغہ اردو" کے طرز پر تجربات کی روشنی میں، کچھ مفید اضافوں کے ساتھ کام کیا جائے، تاکہ یہ ابتدائی طلبہ کی استعداد سازی میں معین و مددگار ثابت ہو۔   زیر نظر کتاب "نحو میر اردو مع تمرین تعلیق" اس سلسلے کی ایک مفید کڑی ہے جو جناب مفتی جاوید صاحب قاسمی کی قابل تحسین کاوش ہے موصوف دارالعلوم دیوبند کے ایک ج

میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,البشیر شرح نحو میر, سید غلام جیلانی میرٹھی,

Image
 میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو,البشیر شرح نحو میر, سید غلام جیلانی میرٹھی, سقراط کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سڑکوں پر پھرا کرتا اور لوگوں سے مختلف قسموں کے سوالات کرتا تھا۔ لوگ جب اس کے سوالات کا جواب دینے سے اپنے عجز ظاہر کرتے تھے وہ انہیں خود جواب بتا دیتا تھا۔ اسی طرح وہ اپنی سعی سے ان کی معلومات میں اضافہ کیا کرتا تھا اور اپنے کو عقل پیدا کرانے والی دائی کہا کرتا تھا۔ یہ قدیم یونان کی بات ہے۔ آج کے دور میں کون اس طرح خود سڑکوں پر پھرتا ہوا لوگوں کی معلومات میں اضافہ کرنے کی کوشش کرے گا؟ آج کا تو یہ حال ہے کہ اگر کوئی کسی عالم سے ایسا سوال کر بیٹھے جس کا جواب ان کے ذہن میں حاضر نہ ہو تو انہیں فوراً غصہ آجائے گا۔ اگر کہیں علمائے کرام  کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ آجائے جسے وہ لاینحل سمکھتے ہوں اور کوئ شخص اس کا حل بتا دے تو فوراً ان حضرات کے چہروں کا رنگ اتر جائے ۔ ایسے ہی زمانے کی بات ہے جب کوئی طالب علم خواہ مدرسے کا طالب علم ہو یا کوئی عام دانشور جو حضور صدر العلماء استاذ الاساتذہ بحر العلوم علامہ الحاج الشاہ سید غلام جیلانی صاحب قبلہ قدس

Tabseer Urdu Sharah Nahv Meer, نحو میر, تبصیر اردو شرح نحو میر,سردار احمد سعیدی, سال اول,درجہ ثانویہ عامہ, نحو,میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی,

Image
 Tabseer Urdu Sharah Nahv Meer, نحو میر, تبصیر اردو شرح نحو میر,سردار احمد سعیدی, سال اول,درجہ ثانویہ عامہ, نحو,میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, علوم عربیہ میں علم نحو کو منفرد مقام حاصل ہے اس کی اہمیت و ضرورت اور افادیت مسلمہ ہے۔ قرآن مجید اور احادیث نبویہ ﷺ کی صحیح فہم اس علم کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر مدراس اسلامیہ میں علم نحو کی تعلیم کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ علم نحو کی چند اہم ترین کتب مدارس اسلامیہ کے نصاب میں شامل ہیں انہیں کتب میں سے ایک اہم کتاب "نحو میر" بھی ہے یہ مبتدی طلبہ کو پڑھائی جاتی ہے اور انتہائی مفید ہے۔  نحو میر کی افادیت کو دیکھتے ہوئے کئی علماء نحو نے اس پر شروحات اور حواشی لکھے ہیں جن کو اہل علم کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔    لیکن ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں زمانہ بدلتا ہے، حالات نئی کروٹ لیتے ہیں تو ہر چیز کی طرح تعلیم، تدریس اور تحریر میں بھی جدت اور نیا پن آجاتا ہے۔ "تبصیر شرح نحو میر" کو مرتب کرتے ہوئے میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ یہ کتاب موجودہ اور آنے والے دور میں طلبہ کی ضرورت کو پورا کرے گی۔ ان کے ذوق علمی م

Nahv Meer Urdu, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,ابوالحسنین قادری, عطر التحریر,

Image
Nahv Meer Urdu, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو,ابوالحسنین قادری, عطر التحریر,  علم نحو کی اہم ترین بنیادی اصطلاحات اور نحوی قوانین پر مشتمل انتہائی مختصر اور جامع رسالہ "نحو میر" صدہا سالوں سے ہمارے بلاد پاک و ہند کے مدارس دینیہ میں داخل نصاب اور اپنی افادیت میں بے مثال ولا جواب ہے۔ نحو میر کی اسی اہمیت کے پیش نظر تبلیغ قرآن و سنت کی عالم گیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ نے اسے جامعۃ المدینہ کے درس نظامی کے نصاب میں شامل کیا ہے۔  الحمد اللہ طلبہ اور کم استعداد رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی سہولت کے لئے "دعوت اسلامی" کی مجلس "المدینۃ العلمیہ" کے شعبہ "درسی کتب" کی جانب سے اس کا بامحاورہ اردو ترجمہ بنام "عطر التحریر" پیش کیا جارہا ہے۔ نیز اس کے ساتھ "المدینہ العلمیہ" کی طرف سے اردو حاشیہ نحو میر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو درحقیقت امام النحو حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی میرٹھی کی شرح "البشیر" اور شرف ملت حضرت علامہ عبد الحکیم شرف قادری کے حاشیہ کی تلخیص

Nahw Meer, نحو میر مع اردو حواشی, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, سال اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,Grammer,محمد عبد الحمید شرف قادری,

Image
 Nahw Meer, نحو میر مع اردو حواشی, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو,Grammer علامہ قطب الدین رازی شارح مطالع کے مایہ ناز شاگرد مبارک شاہ مصر میں اپنے مدرسے کے صحن میں چیل قدمی کر رہے ہیں۔ اتنے میں انہیں ایک کمرے سے گفتگو کی آواز سنائی دیتی ہے۔ قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک طالب علم شرح مطالع کی تکرار کر رہا ہے اور کہ رہا ہے کہ شارح مطالع نے یہ کہا، استاد نے یہ کہا اور میں یہ کہتا ہوں۔ پھر جو اس نے تقریر کی تو اس کی تقریر کی لطافت، روانی اور جولانی فکر کو دیکھ کر مبارک شاہ پر وجد طاری ہو گیا اور وہ فرط مسرت میں رقص کرنے لگے۔ اندر جا کر دیکھا تو یہ وہی ہونہار طالب علم تھا جو سولہ مرتبہ شرح مطالع پڑھنے کے شوق کا دریا سینے میں چھپائے خود شارح کے پاس ہرات جا پہنچا تھا۔ اس وقت شارح عمر کی ایک سو بیس منزلیں طے کرچکے تھےاور ان کی پلکیں ڈھلک کر آنکھوں کے اوپر آچکی تھیں۔ انہوں نے بمشکل پلکوں کو اٹھا کر دیکھا تو نوجوان کی آنکھوں میں بلا کی ذھانت تھی۔ Download

First Year Syllabus - Dars-e-Nizami - عامہ سال اول - درجہ اولی - نصاب

نافذالعمل از شوال المکرم 1434ھ /   اگست 2013ء - نصاب تعلیم (طلبہ) تنظیم المدارس، اھل سنت پاکستان نصاب درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) سال اول نصابی کتب و تفصیل ابواب علوم و فنون نمبر شمار پارہ اول تا اختتام پارہ سوم ترجمہ قرآن مجید 1 علم التجوید – سورۃ تکویر تا سورۃ انشقاق (حفظ مع تجوید، ترتیل و حدر) تجوید 2 میزان الصرف و منشعب، صرف بھترال صرف 3 نحو میر ، نظم مائتہ عامل نحو 4 قانون شریعت (از ابتداء تا آخر تقلید) عقائد 5 قانون شریعت (از نماز تا آخر نماز جمعہ) فقہ 6 طریقہ جدیدہ (حصہ اول تا حصہ سوم) عربی ادب 7 مطابق نصاب میٹرک جنرل سائنس 8 مطابق نصاب میٹرک مطالعہ پاکستان 9   تفصیل پرچہ جات درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) سال اول