میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو, نحو میر اردو, حذیفہ,
میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو, نحو میر اردو, حذیفہ,
الحمد اللہ رب العالمین والعاقبۃ اللمتقین و الصلاۃ
و السلام علی خیر خلقہ محمد والہ اجمعین ما بعد، جان لو کہ عربی زبان میں استعمال
ہونے والے لفظ کی دو قسمیں ہیں۔ مفرد اور مرکتب۔ مفرد وہ لفظ ہےجو تنہاں ایک معنی
پر دلالت کرتے ہیں۔ اور اس کو کلمہ کہتے ہیں اور کلمہ کی تین قسمیں ہیں اسم جیسے
رجل، فعل جیسے ضرب و حرف جیسے ھل۔ جیسا کہ علم صرف میں معلوم ہوا ہے۔ اور مرکب وہ
لفظ ہے جو دو یا دو سے زیادہ کلمہ سے بنتا ہے اور مرکب کی دو قسمیں ہیں مفید وغیر
مفید۔ مفید وہ ہے کہ جب بولنے والا اس پر خاموش ہو تو سننے والے کو کوئی خبر یا
طلب معلوم ہو اور اس کو جملہ و کلام کہا جاتا ہے۔ تو جملہ کی دو قسمیں ہیں۔ خبریہ
و انشائیہ۔ جان لو کہ جملہ خبریہ وہ ہے کہ جس کے بولنے والے کو صادق یا کاذب کہا
جاسکے اور اس کی دو قسمیں ہیں۔ ایک وہ کہ جس کا پہلا جز اسم ہوتا ہے اور اسے جملہ
اسمیہ کہتے ہیں جیسے زید عالم یعنی زید عالم ہے۔ اس کا پہلا جز مسند الیہ ہے اور
اسے مبتدا کہتے ہیں اور دوسرا جز مسند ہے اسے خبر کہتے ہیں۔
Comments
Post a Comment