میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,نحو میر اردو, مفتی جاوید قاسمی سہارنپوری,نحو میر مع تمرین تعلیق

 میر سید شریف جرجانی, نحو میر, ساول اول,  درجہ ثانویہ عامہ, نحو,نحو میر اردو, مفتی جاوید قاسمی سہارنپوری,



ہمارے درس نظامی میں سب سے پہلے علم نحو کی جو کتاب پڑھائی جاتی ہے وہ "نحو میر" ہے جو فارسی زبان میں ہے۔ زمانہ ماضی میں جب طالب علم اس کتاب کو پڑھنا شروع کر دیتا ہے تو اس وقت اس کو فارسی زبان سے کافی حد تک واقفیت ہوتی تھی اس لئے طالب علم کو کتاب کے ترجمے اور اس کے مطلب کو سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی تھی۔ مگر اب فارسی سکھانے کا پہلے جیسا اہتمام نہیں رہا، بلکہ بیش تر مدارس میں فارسی پر توجہ ختم کر دی گئی جس کی بناء پر اب طلبہ کے لئے نحو میر کا ترجمہ کرنا اور اس کو سمجھنا انتہائی دشوار ہو گا۔ اس لئے شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ نحو میر پر بھی "علم الصیغہ اردو" کے طرز پر تجربات کی روشنی میں، کچھ مفید اضافوں کے ساتھ کام کیا جائے، تاکہ یہ ابتدائی طلبہ کی استعداد سازی میں معین و مددگار ثابت ہو۔

 

زیر نظر کتاب "نحو میر اردو مع تمرین تعلیق" اس سلسلے کی ایک مفید کڑی ہے جو جناب مفتی جاوید صاحب قاسمی کی قابل تحسین کاوش ہے موصوف دارالعلوم دیوبند کے ایک جید الاستعداد فاضل ہونے کے علاوہ دارالعلوم کے "شعبہ تدریب المعلمین" سے وابستہ ہو کر دارالعلوم میں تدریسی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں اور اب جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت میں بحسن و خوبی تدریسی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ماشاء اللہ موصوف دیگر علوم کے ساتھ علم نحو میں خصوصی ذوق اور مہارت رکھتے ہیں اس سے پہلے بھی "درس ھدایہ النحو" کے نام سے "ھدایۃ النحو" کی شرح تحریر فرما چکے ہیں۔


Read Book

Comments

Popular posts from this blog

First Year Syllabus - Dars-e-Nizami - عامہ سال اول - درجہ اولی - نصاب

Nahw Meer, نحو میر مع اردو حواشی, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, سال اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,Grammer,محمد عبد الحمید شرف قادری,