Nahw Meer, نحو میر مع اردو حواشی, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, سال اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,Grammer,محمد عبد الحمید شرف قادری,
Nahw Meer, نحو میر مع اردو حواشی, میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی, نحو میر, ساول اول, درجہ ثانویہ عامہ, نحو,Grammer علامہ قطب الدین رازی شارح مطالع کے مایہ ناز شاگرد مبارک شاہ مصر میں اپنے مدرسے کے صحن میں چیل قدمی کر رہے ہیں۔ اتنے میں انہیں ایک کمرے سے گفتگو کی آواز سنائی دیتی ہے۔ قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک طالب علم شرح مطالع کی تکرار کر رہا ہے اور کہ رہا ہے کہ شارح مطالع نے یہ کہا، استاد نے یہ کہا اور میں یہ کہتا ہوں۔ پھر جو اس نے تقریر کی تو اس کی تقریر کی لطافت، روانی اور جولانی فکر کو دیکھ کر مبارک شاہ پر وجد طاری ہو گیا اور وہ فرط مسرت میں رقص کرنے لگے۔ اندر جا کر دیکھا تو یہ وہی ہونہار طالب علم تھا جو سولہ مرتبہ شرح مطالع پڑھنے کے شوق کا دریا سینے میں چھپائے خود شارح کے پاس ہرات جا پہنچا تھا۔ اس وقت شارح عمر کی ایک سو بیس منزلیں طے کرچکے تھےاور ان کی پلکیں ڈھلک کر آنکھوں کے اوپر آچکی تھیں۔ انہوں نے بمشکل پلکوں کو اٹھا کر دیکھا تو نوجوان کی آنکھوں میں بلا کی ذھانت تھی۔ Download