Tabseer Urdu Sharah Nahv Meer, نحو میر, تبصیر اردو شرح نحو میر,سردار احمد سعیدی, سال اول,درجہ ثانویہ عامہ, نحو,میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی,
Tabseer Urdu Sharah Nahv Meer, نحو میر, تبصیر اردو شرح نحو میر,سردار احمد سعیدی, سال اول,درجہ ثانویہ عامہ, نحو,میر سید شریف علی ابن محمد جرجانی,
علوم عربیہ میں علم نحو
کو منفرد مقام حاصل ہے اس کی اہمیت و ضرورت اور افادیت مسلمہ ہے۔ قرآن مجید اور
احادیث نبویہ ﷺ کی صحیح فہم اس علم کے بغیر ممکن نہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر مدراس
اسلامیہ میں علم نحو کی تعلیم کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ علم نحو کی چند اہم ترین
کتب مدارس اسلامیہ کے نصاب میں شامل ہیں انہیں کتب میں سے ایک اہم کتاب "نحو
میر" بھی ہے یہ مبتدی طلبہ کو پڑھائی جاتی ہے اور انتہائی مفید ہے۔ نحو میر کی افادیت کو دیکھتے ہوئے کئی علماء
نحو نے اس پر شروحات اور حواشی لکھے ہیں جن کو اہل علم کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھا
جاتا ہے۔
لیکن ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں زمانہ بدلتا ہے، حالات نئی کروٹ لیتے ہیں تو ہر چیز کی طرح تعلیم، تدریس اور تحریر میں بھی جدت اور نیا پن آجاتا ہے۔ "تبصیر شرح نحو میر" کو مرتب کرتے ہوئے میں نے بھرپور کوشش کی ہے کہ یہ کتاب موجودہ اور آنے والے دور میں طلبہ کی ضرورت کو پورا کرے گی۔ ان کے ذوق علمی میں اضافے کا سبب بنے اور بالخصوص اساتذہ کرام کو نیا انداز فکر دے ۔
Comments
Post a Comment